Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

بین الاقوامی فضائی آپریشن کی بحالی سے ’بہت سے لوگوں کو ریلیف ملا‘

'بہت سے تارکین وطن کے اہلِ خانہ وزٹ ویزا پر آئے ہوئے تھے اور ملک میں ایسے غیر ملکی بھی تھے جو عمرہ کے لیے آئے ہوئے تھا۔' فائل فوٹو: اے ایف پی
سعودی عرب میں موجود تارکین وطن نے سعودی حکام کے بین الاقوامی ایئرلائنز کو غیر ملکیوں کو بیرون ملک لے جانے کی اجازت دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن کی جانب سے اتوار کو نوٹس آنے کے بعد سے ٹریول ایجنسیاں لوگوں کی سعودی عرب سے باہر جانے کی پروازیں بک کرنے میں مصروف ہیں۔
گذشتہ ہفتے وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کی برطانیہ میں پائی جانے والی نئی شکل کے سامنے آنے کے بعد بین الاقوامی پروازیں معطل کردی تھیں۔
انڈیا سے تعلق رکھنے والے شمشاد عالم نے عرب نیوز نیوز کو بتایا کہ 'میں نے ریاض سے نئی دلی تک اپنی اہلیہ کے لیے 22 دسمبر ٹکٹ بک کروائی تھی لیکن وہ فلائٹ نہیں لے سکیں کیونکہ فضائی سفر معطل کر دیا گیا تھا۔'
ان کا مزید کہنا تھا کہ 'یہ ہمارے لیے پریشان کُن تھا کیونکہ میری اہلیہ حاملہ ہیں اور اسی لیے ہم انڈیا جانا چاہ رہے تھے کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ ہماری پہلی اولاد خاندان والوں کی موجودگی میں دنیا میں آئے۔'
شمشاد عالم نے غیر ملکیوں کے لیے سعودی عرب سے باہر جانے کے لیے فلائٹ معطلی میں نرمی برتنے پرسعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستان سے تعلق رکھنے والے فیض الناجدی نے بھی سعودی حکام کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے عرب نیوز کو بتایا کہ ’یہ بہت سے لوگوں کے لیے بڑا ریلیف ثابت ہوا ہے۔ کیونکہ کئی افراد نے اپنی چھٹیان پلان کر لی تھیں اور پروازوں کے اچانک معطل ہونے کی وجہ سے وہ مایوس ہوگئے تھے۔‘

ٹریول ایجنسیاں لوگوں کی سعودی عرب سے باہر جانے کی پروازیں بک کرنے میں مصروف تھیں۔ فائل فوٹو: اے ایف پی

انہوں نے کہا کہ ’بہت سے افراد کو کسی ایمرجنسی کی وجہ سے اپنے ذاتی مسائل حل کرنے اپنے گھر بھی جانا تھا یا بیمار والدین سے ملنے جانا تھا۔ لیکن کورونا وائرس کی نئی شکل کی وجہ سے پروازوں کی معطلی کے باعث انہیں غیر یقینی کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا اور وہ مایوس تھے۔'
انہوں نے بتایا کہ بہت سے تارکین وطن کے اہلِ خانہ وزٹ ویزا پر آئے ہوئے تھے اور ملک میں ایسے غیر ملکی بھی تھے جو عمرہ کے لیے آئے ہوئے تھا۔ ’پروازوں کی معطلی نے پریشانوں میں اضافہ کردیا تھا، ہم سب پروازوں کی بحالی کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ اب جب پروازوں کو انہیں اپنے ممالک لے جانے کی اجازت دے دی گئی ہے تو ہماری خوشی کی انتہا نہیں ہے۔'

شیئر: