Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

فلائی دبئی کا سعودی عرب کے لیے خصوصی فلائٹ آپریشن

دو پروازیں جدہ اور ایک ریاض کے لیے چلائی جائے گی(فوٹو گلف نیوز)
دبئی کی فضائی کمپنی ’فلائی دبئی‘ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب سے اپنے شہریوں اورغیرملکیوں کو وطن پہنچانے کے لیے کل منگل کو 3 خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی- 
الامارات الیوم کے مطابق ’فلائی دبئی ‘ کے  ترجمان نے بتایا کہ دو پروازیں جدہ سے اور ایک پرواز ریاض کے لیے چلائی جائے گی- 
فلائی دبئی کا کہنا ہے کہ یہ پروازیں غیر سعودی مسافروں کو دبئی لے جانے کے لیے مختص ہیں- 
واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو سعودی عرب نے دنیا بھر میں کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر اپنے یہاں بین الاقوامی پروازوں پر پابندی عائد کردی تھی-

 

امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: