اماراتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کا خیال رکھا جائے(فوٹو خلیج ٹائمز)
متحدہ عرب امارات میں پیر 28 دسمبر کو کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد 1027 رہی- اس موذی مرض سے صحت پانے والے لوگوں کی تعداد 1253 رہی جبکہ تین افراد کی کووڈ 19 سے موت واقع ہوئی-
پیر کو کووڈ سے 3 افراد کی موت واقع ہوئی- (فوٹو وام)
متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق پیر کو کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی کل تعداد دو لاکھ 2 ہزار 863 رہی جبکہ شفا یاب ہونے والے افراد کی کل تعداد ایک لاکھ 79 ہزار 925 تک پہنچ گئی-