مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 62 ہزار سے تجاوز کرگئی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مختلف ریجنز میں کورونا کے نئے کیسز کی تعداد 119 جبکہ صحتیاب ہونےوالے 174 رہے۔
وزارت صحت کی جانب سے ٹوئٹرپرجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے مریضوں کے سامنے آنے کے بعد اب تک مملکت میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 62 ہزار339 تک پہنچ گئی ہے
ایک ہی دن میں کورونا سے 11 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد اب تک اس مہلک مرض سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار 196 تک پہنچ گئی ہے۔
حائل اور الباحہ ریجنز میں ایک ،ایک مریض کی تصدیق ہوئی(فوٹو، ایس پی اے)
جاری اعداد وشمار کے مطابق سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں رہے جن کی تعداد 40 ہے جبکہ مشرقی ریجن میں 25 افراد میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹوآیا ہے۔
مکہ مکرمہ ریجن میں مریضوں کی تعداد 24 رہی جبکہ قصیم ریجن میں 9 اور مدینہ منورہ ریجن میں 6 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔