Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

کورونا سے 8 ہلاکتیں، 163 مزید کیسز کی تصدیق

شمالی حدود ریجن میں کورونا کا صرف ایک کیس سامنے آیا (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب کے مختلف شہروں میں ہفتے کے دن کورونا وائرس میں مبتلا مزید 163 مریضوں کی تصدیق ہونے کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 62 ہزار 66 تک پہنچ گئی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے کہا ہے کہ ایک ہی دن کورونا کے 8 مریض ہلاک ہوئے۔ اب تک مملکت میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار 176 ہو گئی ہے۔
ریاض ریجن میں 39 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ مکہ مکرمہ ریجن میں مریضوں کی تعداد 34 رہی۔

ایک ہی دن میں کورونا سے 189 افراد صحتیاب ہوئے (فوٹو، ایس پی اے)

مدینہ منورہ ریجن میں 21 ، مشرقی ریجن میں 19 ، عسیر ریجن میں مریضوں کی تعداد 16 رہی۔
تبوک ریجن میں 6 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ نجران اور الباحہ ریجنز میں 5 ، پانچ افرادمیں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ۔
جازان اور حائل ریجنز میں مریضوں کی تعداد 4 ، چار رہی جبکہ الجوف میں 2 اور شمالی حدود ریجن میں ایک شخص کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف علاقوں میں 2 ہزار 886 افراد میں کورونا وائرس ایکیٹو ہے جن میں سے 383 مریضوں کی حالت نازک ہے جن کا علاج جاری ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے صحتیابی کے تناسب میں بھی اضافہ ہورہا ہے ایک ہی دن میں 189 افراد صحتیاب ہونے کے بعد اب تک اس مرض سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 53 ہزار 4 تک پہنچ گئی ہے۔
کورونا سے بچاو کےلیے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں فائزر بائیونٹک ویکسین مفت فراہم کی جاری ہے جس کے لیے وزارت کی ایپ ’صحتی‘ پر رجسٹرکرانے کے لیے سہولت فراہم کی گئی ہے۔

مملکت میں ویکسین لگوانے کے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

کورونا سے بچاو کے حوالے سے مقررہ ایس اوپیز کے بارے میں وزارت کا کہنا تھا کہ ماسک اور سماجی فاصلے کے اصول پر عمل کرنا اشد ضروری ہے علاوہ ازیں ہاتھوں کو کم از کم 20 سے 40 سیکنڈ تک دھونا یا سینیٹائزر استعمال کرنا چاہئے۔

شیئر: