Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

کورونا کے مزید 177 کیسز، نو ہلاکتیں

کورونا سے ساڑھے 3 لاکھ سے زائد افراد صحتیاب ہوئے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 177 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
مملکت میں اب تک کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 61 ہزار 536 تک پہنچ گئی۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ ایک روز کے اندر کورونا سے 9 ہلاکتیں ہونے کے بعد اب تک اس مہلک مرض سے مرنے والوں کی تعداد چھ ہزار 148 ہوگئی۔

ریاض میں مریضوں ریجن میں 59 افراد کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی(فوٹو، ایس پی اے)

سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے حوالے سے کہا ہے کہ گذشتہ ایک روز میں سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے جن کی تعداد 59 رہی۔
مکہ مکرمہ ریجن میں 31 ، مدینہ منورہ ریجن میں 26 اور مشرقی ریجن میں مریضوں کی تعداد 22 رہی۔
قصیم ریجن میں 10 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ تبوک ریجن میں مریضوں کی تعداد5 رہی۔
الجوف ریجن میں 4 افراد اس مرض میں مبتلا پائے گئے جبکہ نجران اور جازان ریجن میں تین، تین افراد میں کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا۔
شمالی حدود اور الباحہ ریجنز میں دو ، دو افراد جبکہ حائل ریجن میں صرف ایک شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے

سعودی عرب میں 2 ہزار 970 افراد میں کورونا وائرس ایکٹیو ہے(فوٹو، ایس پی اے)

وزارت صحت کا کہنا تھا کہ کورونا ایک ہی دن میں 169 افراد صحتیاب ہونے کے بعد اب تک مجموعی شفایاب ہونے والوں کی تعداد تین لاکھ 52 ہزار 418 تک پہنچ گئی۔
سعودی عرب میں دو ہزار 970 افراد میں کورونا وائرس ایکیٹو ہے جن میں سے 383 مریضوں کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیاہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاو کےلیے ہاتھوں کی صفائی اورماسک کا استعمال لازمی کیا جائے۔

شیئر: