Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے وبا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا لی

نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے کورونا وائرس کی وبا سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوا لی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جو بائیڈن کو ویکسین لگوانے کے مناظر ٹیلی ویژن پر براہ راست دکھائے گئے۔
78 برس کے نئے آنے والے صدر کو دوا ساز کمپنی فائزر کی ویکسین نیووارک کے کرسچیانہ ہسپتال میں لگائی گئی۔
نومنتخب صدر کی اہلیہ کو پہلے ہی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
جو بائیڈن نے امریکی عوام سے کہا ہے کہ وہ ویکسین لگوائیں، فکر کی کوئی بات نہیں، اس دوران ماسک پہنتے رہیں اور ماہرین کو سنیے۔
نو منتخب نائب امریکی صدر کملا ہیرس اور ان کے شوہر اگلے ہفتے ویکسین لگوائیں گے۔
گذشتہ ہفتے موجودہ نائب صدر اور ان کی اہلیہ نے بھی ویکسین لگوائی تھی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ویکسین لگوانے کی فہرست میں تاحال شامل نہیں ہوئے۔
امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے تین لاکھ 18 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنہوں نے سازشی مفروضوں کو آگے بڑھایا ہے کہ جو بائیڈن سے ان کی شکست الیکشن میں بڑے فراڈ کا نتیجہ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا کے خلاف قدرتی قوت مدافعت رکھتے ہیں اور وہ خود کو طاقت ور محسوس کرتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس سے متعلق شکوک و شبہات دور کرنے کے سلسلے میں کم ہی کام کیا ہے۔ حتیٰ کہ اس سلسلے میں بیانات بھی کم دیے ہیں۔
ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئیں، وہ بھی اس معاملے سے غائب رہی ہیں۔

شیئر: