94 ہزار 911 نئے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں- (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں پیر کو کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد 1077 رہی جبکہ 845 افراد اس مہلک وائرس سے صحت یاب ہوئے۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’وام‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد نئے کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 94 ہزار 652 ہو گئی ہے-
امارات میں پیر کو کورونا سے دو اموات ہوئیں (فوٹو وام)
وزارت صحت نے بتایا ہے کہ کووڈ 19 سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے۔ اب تک امارات میں کورونا سے ایک لاکھ 69 ہزار 840 لوگ صحت یاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2 افراد کی کورونا سے ہلاکت کے بعد اب تک مرنے والوں کی کل تعداد 639 تک ہوگئی ہے-
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 94 ہزار 911 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں-
اماراتی وزارت صحت نے ایک بار پھر کہا ہے کہ اجتماعات سے گریز کریں اور باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال کیا جائے نیز ضرورت کے تحت ہی باہر نکلا جائے-