Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

اردن اور لبنان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ

لبنان میں ایک ہی دن میں 16 سو 26 افراد کورونا میں مبتلا پائے گئے(فوٹو، ٹوئٹر)
اردن میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 1283 افراد کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے اردنی وزارت صحت کے حوالے سے کہا ہے کہ اب تک کورونا وائرس کے مجموعی مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 72 ہزار 797 تک پہنچ چکی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایک ہی دن میں کورونا سے 27 اموات ہونے کے بعد اب تک اس مہلک وائرس سے 3 ہزار 545 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔
کورونا سے صحت یابی کے تناسب میں بھی اضافہ ہوا ہے گزشتہ ایک روز کے اندر 2 ہزار 576 افراد اس مہلک وائرس سے شفایاب ہوئے جس کے بعد اب تک اس بیماری سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 39 ہزار 126 ہو گئی ہے۔
دوسری جانب لبنانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 1626 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد ملک میں اب تک کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 570 ہو گئی ہے ۔
لبنانی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ہی روز میں کورونا سے 11 ہلاکتیں ہونے کے بعد ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 سو 70 ہو گئی ہے جبکہ اس وائرس سے اب تک ایک لاکھ 10 ہزار 635 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

شیئر: