جازان میں شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد یحی الغامدی نے کہا ہے کہ یمن سے حوثی باغیوں کیجانب سے میزائل حملوں میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
سعودی خبررساں ایجنسی’ایس پی اے‘ نے ریجنل شہری دفاع کے ترجمان کے حوالے سے کہا ہے کہ یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے خلاف ورزیوں کا سلسلسہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں
-
صعدہ کمشنری پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہNode ID: 525601
-
بحرالاحمر میں حوثیوں کی سرنگیں صاف کر دی گئیںNode ID: 525826
ریجنل ترجمان نے مزید بتایا کہ شہری دفاع کو اطلاع ملی تھی کہ جازان پر حوثی باغیوں کی جانب سے 3 میزائل داغے گئے ہیں۔
اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کی مخصوص ٹیمیں وہاں پہنچ گئیں۔ کرنل الغامدی نے مزید کہا کہ ایک میزائل جازان میں جنرل ہسپتال سے 197 میٹر دورخالی زمین پر گرا جس سے کسی قسم کا جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔
حوثیوں کی جانب سے داغے گئے دوسرے دونوں میزائل شہری آبادی سے دورخالی میدانوں میں گرے۔
شہری دفاع نے گرنے والے میزائل کے تمام ٹکڑے وہاں سے اٹھا لیے ہیں-