Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
تازہ ترین

ولی عہد کا طبی اہلکاروں کی مثالی خدمات پر اظہار ستائش

ولی عہد مملکت اور نائب وزیر اعظم و وزیر دفاع  شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے شعبہ صحت و ادویات سے منسلک تمام افراد کی خدمات کو سراہتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ’کورونا کی وبا کے دوران امورصحت سے منسلک افراد اور ٹیموں نے شاندار انداز میں مثالی خدمات انجام دیں‘-
 دوسری جانب وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ’ہم ولی عہد مملکت کے شکرگزار ہیں جنہوں نے  ہمیشہ ادارہ امور صحت اور اس کے کارکنوں کی حوصلہ افزائی، رہنمائی اور نگرانی فرمائی اور اس حوالے سے ہر طرح کا تعاون پیش کیا‘۔
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: