سعودی عرب کورونا کے ایکیٹو کیسز 3 ہزار 93، 476 کی حالت نازک
سعودی عرب کورونا کے ایکیٹو کیسز 3 ہزار 93، 476 کی حالت نازک
منگل 15 دسمبر 2020 17:26
مختلف شہروں میں منگل کو کورونا سے 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ فوٹو الاقتصادیہ
سعودی عرب میں کورونا کے مزید 142 کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد اب تک مجموعی مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 60 ہزار 155 ہو گئی ہے۔
ویب نیوز’اخبار 24 ‘ کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف شہروں میں کورونا سے 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
کورونا سے اب تک 6 ہزار 69 ہلاکتیں ہوچکی ہیں (فوٹو ٹویٹر)
کووڈ 19سے مجموعی طور پر اب تک 6 ہزار 69 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔
منگل 15 دسمبر کو جاری اعداد وشمار کے مطابق مختلف شہروں میں کورونا سے 201 افراد صحتیاب ہوئے جس کے بعد اب تک کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 50 ہزار 993 تک پہنچ گئی۔
سعودی عرب کے مختلف شہروں میں 3 ہزار 93 افراد میں کورونا وائرس ایکیٹو ہے جن میں سے 476 کی حالت نازک ہے جنہیں مختلف ہسپتالوں کے انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں رکھا گیاہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو کے لیے مقرر کیے جانے والے ضوابط پر عمل کرنا انتہائی لازمی ہے اس حوالے سے سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے جس پر ہر صورت میں عمل کیا جائے۔
واضح رہے سعودی عرب نے فائزر کمپنی کی تیار کردہ ویکسین کو مملکت میں رجسٹر کیا ہے جو ابتدائی مرحلے ان مریضوں کی دی جائے گی جن کی حالت نازک ہے بعد ازاں دیگر خطرناک امراض میں مبتلا اور معمر افراد کو یہ ویکسین لگائی جائے گی۔