Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

او آئی سی کے سکریٹری جنرل سے امریکی سفیر کی ملاقات 

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا- فوٹو ایس پی اے
اسلامی تعاون تنظیم ’اوآئی سی‘ کے سکریٹری جنرل ڈاکٹریوسف احمد العثیمین سے امریکی سفیر جان ابی زید نے ملاقات کی۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف احمد العثیمین نے اپنے دفتر میں امریکی سفیر کا خیر مقدم کیا۔ 
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کے حالات خاص کر انسداد دہشت گردی و انتہاپسندی کے علاوہ اسلامو فوبیا کے موضوعات پر گفتگو کی۔ 
دونوں جانب سے باہمی تعاون کے فروغ کی اہمیت پرزور دیا گیا علاوہ ازیں معاشی میدان میں خواتین کو بااختیار بنانے اور امن وسلامتی کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت پر بھی دستخط کیے گئے-

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: