مکہ مکرمہ میں خلاف ورزی پر 5 گودام سربمہر
’گوداموں میں سلامتی اور صحت ضوابط پر عمل نہیں ہو رہا تھا، لائسنس بھی نہیں تھا‘ (فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے متعدد خلاف ورزیوں کے باعث 5 گودام سربمہر کردیئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عمرہ میونسپلٹی کے سربراہ انجینئر حمدی بن اسماعیل قدح نے کہا ہے کہ ’گھریلو فرنیچر اور دیگر سامان کے 5 گوداموں میں سلامتی کے ضوابط کی پابندی نہیں کی جارہی تھی‘۔
’گوداموں میں صحت ضوابط اور بلدیہ کی طرف سے لائسنس بھی نہیں تھا نیز کام کرنے والے افراد ایس او پیز کا خیال نہیں رکھتے تھے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’عمرہ بلدیہ کی حدود میں واقع تمام گوداموں کا تفتیشی دورہ جاری ہے، جہاں کہیں بھی خلاف ورزی دیکھی جائے گی تو فوری طور پر کارروائی ہوگی‘۔
انہوں نے گوداموں کے مالکان اور کام کرنے والے افراد پر زور دیا کہ ’صحت اور سلامتی کے ضوابط کے حوالے سے کوئی نرمی نہیں ، ان پر عمل بہت ضروری ہے‘۔
’گوداموں میں کام کرنےو الے کارکنوں کو ہر حال میں ایس او پیز کی پابندی کرنے ہے‘۔