Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

کورونا کے مزید 141 کیسز، ریاض میں سب سے زیادہ مریض

حائل ریجن میں صرف ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت صحت کے مطابق مملکت کے مختلف شہروں میں کورونا کے مزید 141 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
اب تک کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 59 ہزار 415 تک ہو گئی۔
جمعرات کو وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 10 افراد کے ہلاک ہونے کے بعد اب تک اس وبائی مرض سے 6 ہزار 12 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی ہو رہی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

مملکت کے مختلف ریجنز میں جمعرات 10 دسمبر کو سب سے زیادہ مریضوں کی تعداد ریاض میں رہی جہاں 47 افراد میں کووڈ 19 وائرس کی تصدیق ہوئی۔
مکہ مکرمہ ریجن میں مریضوں کی تعداد 38 رہی جبکہ مدینہ منورہ اورمشرقی ریجن میں 17 ، سترہ افراد میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔
عسیر ریجن میں 6 ، تبوک ریجن میں 4 ، قصیم ریجن میں 3 جبکہ الباحہ ، نجران ، جازان اور شمالی حدود ریجن میں مریضوں کی تعداد 2 ، دو رہی ۔
سعودی عرب کے ریجن حائل میں صرف ایک شخص میں کووڈ 19 وائرس کی تصدیق ہوئی ۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں 248 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے جس کے بعد اب تک اس مرض سے 3 لاکھ 49 ہزار 872 افراد مکمل طور پر شفایاب ہوچکے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف شہروں میں 3 ہزار 531 افراد میں کورونا وائرس ایکٹیو ہے جن میں 537 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے انہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیاہے۔
وزارت صحت نے کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر احتیار کرتے رہنے کی ہدایت کی ہے اس ضمن میں وزارت کا کہنا ہے کہ سماجی فاصلے کے اصول پر سختی سے عمل کیاجائے جبکہ گھروں سے باہر جاتے وقت ماسک کا خیال رکھیں ، ہاتھوں کو 20 سے 40 سیکنڈ تک صابن سے اچھی طرح دھوئیں۔

شیئر: