مصر میں 415، تیونس میں 327 اور الجزائر میں 573 نئے کیسز
’مصر میں اب تک 118847 افراد کو کورونا لا حق ہوا ہے، 6790 افراد ہلاک ہوئے ہیں‘ ( فوٹو: الشرق الاوسط)
مصر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 415 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 19 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
الاخبار کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر خالد مجاہد نے کہا ہے کہ ’گزشتہ روز 202 افراد شفایاب ہوئے ہیں جبکہ شفایابی حاصل کرنے والے افراد کی کل تعداد بڑھ کر 103703 ہوگئی ہے‘۔
’ملک میں اب تک 118847 افراد کو کورونا لا حق ہوا ہے جبکہ 6790 افراد اس کا شکار ہوکر ہلاک ہوئے ہیں‘۔
دوسری طرف تیونس میں گزشتہ روز 327 نئے کیسز کا اندراج کیا گیا ہے۔
تیونسی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’کل پیر تک کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 104329 ہوگئی ہے جبکہ ہلاک شدگان 3596 ہیں‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 327 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 35 افراد ہلاک ہوئے ہیں‘۔
ادھر الجزائر میں 573 نئے کیسز کا اندراج ہوا ہے جس کے بعد کل تعداد بڑھ کر 88825 ہوگئی ہے۔
الجزائری نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’11 افراد کورونا کے باعث ہلا ک ہوئے ہیں، ہلاک شدگان کی کل تعداد 2527 ہوگئی ہے‘۔