Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

انجیئنرنگ کونسل کوغیر ملکی ملازمین کا ٹیسٹ لینے کی ہدایت

کونسل مارکیٹ میں موجود اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو جانچیں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب کےقائمقام وزیر بلدیاتی امور و دیہی ترقی ماجد بن عبداللہ الحقیل نے ’سعودی انجینئرنگ کونسل‘ کو ہدایت کی ہے کہ مملکت میں غیر ملکی کارکنوں کا پیشہ ورانہ امتحان لیا جائے۔
وزیر بلدیات نے کونسل کو اس امر کا بھی اختیار دیا ہے کہ وہ مملکت میں انجینئرنگ کے شعبے کو مزید بہتر بنانے کے لیے مقررہ اہداف کے حصول کی غرض سے انجینئرنگ کے شعبے سے منسلک  افراد کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو جانچیں۔

انجینئرنگ کونسل کیجانب سے مقررہ امتحان پاس کرنا ضروری ہے(فوٹو، الاقتصادیہ)

سعودی خبررساں ایجنسی’ ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی عرب میں انجینئرنگ کونسل کو قائمقام وزیر کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مذکورہ شعبے میں اعلی تعلیم یافتہ اور تجربہ کارافراد کا انتخاب کریں جس کے لیے مقررہ پیشہ ورانہ امتحان لینے کے بعد انہیں شعبے میں رجسٹر کیا جائے ۔
دریں اثنا ’اخبار 24 ‘ کا کہنا ہے کہ مملکت کی لیبرمارکیٹ میں اعلی تعلیم یافتہ اور تجربہ کارانجینئنرز کی فراہمی کے لیے کونسل کی جانب سے معیار مقرر کیے گئے ہیں۔
مقرر کردہ معیار کے مطابق کونسل میں رجسٹریشن کے بعد انجینئرز کا پیشہ ورانہ ٹیسٹ لیا جاتا ہے جس میں کامیاب قرار پانے والے انجینئرز کو کونسل کی رکنیت دی جاتی ہے۔
یاد رہے مملکت میں سعودی انجینئرنگ کونسل کا پیشہ ورانہ ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد ہی غیر ملکی انجینئرز کا ورک پرمٹ جاری ہوتا ہے۔

شیئر: