Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

سعودائزیشن کے لیے تین نئے تربیتی پروگرام  

سعودیوں کے لیے تربیتی پروگرام میں مزید پیشوں کو شامل کیا گیا ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی انسانی وسائل ڈویلپمنٹ فنڈ (ہدف) تمہیر  نے اپنے تربیتی پروگرام میں  مزید تین پیشوں کو شامل کر لیا ہے۔
 سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق  یہ  نئے  فارغ التحصیل سعودی  افراد کے لئے ملازمت کے لیے یہ  تربیتی پروگرام کا حصہ ہے۔
اس پروگرام  کا مقصد سعودآئزیشن کے اقدام  کو بڑھانا ہے جس میں انسانی وسائل و سماجی ترقی میں  پیشہ ور افراد کی صلاحیتوں سے فائدہ حاصل کرنا اور ان افراد کو مارکیٹ میں فروغ  دینا ہے۔

پروگرام کا مقصد سعودی نوجوانوں کے لیے روزگار کے مزید مواقع فراہم کرنا ہے۔(فوٹو عرب نیوز)

تمہیر پروگرام میں شامل کئے گئے نئے پیشوں میں اکاؤنٹنگ اور  قانونی مشاورت کے پروگرام شامل ہیں اس کے علاوہ بیوٹی پارلر میں مختلف قسم کی خدمات کے پروگرام شامل ہیں۔
سعودآئزیشن کے فروغ کے لیے یہ ایک احسن قدم ہے جس کا مقصد مملکت میں سعودی نوجوانوں کے لیے زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور سعودیوں کو ہر پیشے سے منسلک کرنا ہے۔
 

شیئر: