Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

میر ظفر اللہ جمالی کی وفات پر سعودی قیادت کی تعزیت

’صدر پاکستان کے نام پیغام میں سعودی قیادت نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے نام مکتوب روانہ کرتے ہوئے میر ظفر اللہ جمالی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متوفی کی بلندی درجات اور مغفرت کی دعا کی ہے۔
اسی طرح ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے صدر پاکستان کے نام تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ’ہمیں پاکستان کے سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی کے انتقال کی خبر پر گہرا دکھ ہوا ہے‘۔
’ہمیں تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی متوفی کو جنت کا اعلی مقام عطا فرمائے‘۔

شیئر: