طائف کے سیاحتی علاقوں میں ٹھیلے ہٹا دیئے گیے
’غیر قانونی طور پر ٹھیلے لگانا غیر مہذب مظہر کی عکاسی کرتا ہے‘ (فوٹو: سبق)
طائف میونسپلٹی نے سیاحتی علاقوں میں غیر قانونی ٹھیلے ہٹا دیئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’شفا اور ہدا کے علاوہ تمام سیاحتی علاقوں اور پارکوں میں غیر قانونی طور پر ٹھیلے لگانے والوں کے خلاف کارروائی ہوئی ہے‘۔

’اجازت نامہ حاصل کیے بغیر ٹھیلے لگانے والے بلدیہ کے ضابطوں سے باہر ہوتے ہیں، ان کے ہاں صحت کے معیار کا بھی اندازہ نہیں لگایا جاسکتا جبکہ ٹھیلے پر فروخت کرنے والے کے پاس صحت کارڈ نہیں ہوتا‘۔
’اس کے بالمقابل جو لوگ بلدیہ سے اجازت نامہ حاصل کر کے ٹھیلہ لگاتے ہیں تو ادارہ ان کے ساتھ مکمل تعاون کرتا ہے‘۔
’اجازت یافتہ ٹھیلوں میں ضوابط کی پابندی کی جاتی ہے، صحت معیارات کا خیال رکھا جاتا ہے جبکہ فروخت کرنے والے افراد کے پاس میڈیکل کارڈ ہوتے ہیں جن سے اندازہ ہوسکتا ہے کہ وہ وبائی اور متعدی امراض سے پاک ہیں‘۔

بلدیہ نے کہا ہے کہ ’غیر قانونی طور پر ٹھیلے لگانا غیر مہذب مظہر کی عکاسی کرتا ہے خاص طور پر ایسی جگہوں پر جہاں غیر ملکی بھی سیاحت کے لیے آتے ہیں‘۔
’ایسے تمام غیر قانونی ٹھیلوں کو ہٹانے کے لیے جمعہ اور ہفتہ کے دن مختص کیے گیے تھے جن تمام سیاحتی علاقوں سے ان کو ہٹا دیا گیا ہے‘۔