Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

جازان میں رضاکاروں کی صفائی مہم

مہم کا مقصد معاشرے میں صفائی کی اہمیت کو اجاگرکرنا ہے۔ فوٹو: سبق
رضاکاروں کے عالمی دن کے موقع پر جازان میں ساحل، باغوں اور پارکوں کی صفائی کے لیے ایک سو رضاکاروں نے مہم میں شرکت کی۔
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق رضاکاروں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔
رضاکاروں کے عالمی دن کی مناسبت سے جاری مہم میں جازان ریجن کے میئر نایف بن سعیدان نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اور تمام شرکا کے کاموں کو سراہا۔
میئر جازان نے رضاکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی بقا اور استحکام کے لیے رضاکاروں کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے کیونکہ وہ بغیر کسی نفع کے محض جذبہ خدمت کے تحت کام کرتے ہیں۔

مہم میں ایک سو سے زائد رضاکاروں نے شرکت کی۔ فوٹو: سبق نیوز

انہوں نے مزید کہا کہ ساحل اور پارکوں کی صفائی مہم کا مقصد معاشرے میں اس شعور کو اجاگر کرنا ہے کہ ہمیں اپنے اطراف کو ہمیشہ صاف رکھنا ہے، مہم میں شریک رضا کار اپنے عمل سے اس پیغام کو عام کریں۔
قبل ازیں مہم میں شامل رضا کاروں نے مختلف ٹولیوں میں تقسیم ہو کر ساحل اور پارکوں کو صاف کیا۔
شرکا نے اس موقع پر پارکوں میں پودے بھی لگائے۔

شیئر: