Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

امارات اور پاکستان کا دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

پاکستان کے وزیرخارجہ اور امارات کی بین الاقوامی تعاون کے امور کی وزیر کی ملاقات نائجر میں ہوئی (فوٹو: وزارت خارجہ)
پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے امارات کی بین الاقوامی تعاون کے امور کی وزیر مملکت ریم الہاشمی سے ملاقات کی ہے۔
یہ ملاقات نائجر میں وزرائے خارجہ اجلاس کے کونسل کے موقع پر ہوئی۔
دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے تعلقات کر مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے وزیر خارجہ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، کورونا کی وبائی صورتحال، ویزوں کے حصول اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین مذہبی اور تہذیبی ہم آہنگی کی بنیاد پر دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔
وزیر خارجہ نے پاکستانی شہریوں کو یو اے ای کے ویزہ کے حصول میں درپیش مشکلات سے اماراتی وزیر کو آگاہ کرتے ہوئے ان کے جلد ازالے کی ضرورت پر زور دیا۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے تعلقات کر مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا (فوٹو: وزارت خارجہ)

اماراتی وزیر نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 47 ویں اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ کے خطاب کو سراہتے ہوئے اسلاموفوبیا کے خلاف بھرپور آواز اٹھانے پر ان شکریہ ادا کیا۔
دونوں وزرا کے مابین اگلے سال دبئی میں منعقد ہونے والی ایکسپو میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔

شیئر: