Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

  بیشترعلاقوں میں کل بارش اور ژالہ کا امکان

شرقیہ اور تبوک کے متعدد علاقے بھی بارش کی لپیٹ میں ہوں گے (فوٹو، ٹوئٹر)
محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ کل ہفتے کو سعودی عرب کے بیشترعلاقوں میں گرچ چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے ۔
اس سے قبل گرد آلود ہوائیں چلیں گی جن سے حد نظر محدود ہو جائے گی ۔عاجل اور اخبار24 کے مطابق جازان ، عسیر اور باحہ کے علاوہ مکہ مکرمہ ریجن کے پہاڑی علاقے اور جنوبی ساحل والے مقامات پر بارش کی توقع ہے ۔
قصیم ، حائل اور حدود شمالیہ میں بھی بارش ہو گی جبکہ ریاض ، الشرقیہ اور تبوک کے متعدد علاقے بھی بارش کی لپیٹ میں ہوں گے ۔  
محکمہ موسمیات نے توجہ دلائی کہ بحرِ احمر میں ہوائیں کا رخ شمال مغرب سے شمال کی طرف ہواگا جبکہ کل مملکت میں سب سے زیادہ درجہ حرارت (33 سینٹی گریڈ) جازان اور سب سے کم درجہ حرارت (9 سینٹی گریڈ) القریات میں ہو گا ۔  

شیئر: