Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 10 جولائی ، 2025 | Thursday , July   10, 2025
جمعرات ، 10 جولائی ، 2025 | Thursday , July   10, 2025

قطری کوسٹ گارڈ نے بحرینی کشتیوں کو روکا

بحرین کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’بحرینی کشتیوں کو بعد میں جانے دیا گیا تھا۔‘(فوٹو:اے ایف پی)
تین قطری کوسٹ گارڈ کشتیوں نے دو بحرینی کوسٹ گارڈ کشتیوں کو روک لیا۔ بدھ کو بحرینی کوسٹ گارڈ ایک بحری مشق میں شرکت کے بعد واپس آرہی تھیں۔
بحرین کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’بحرینی کشتیوں کو بعد میں جانے دیا گیا تھا۔‘
بیان کے مطابق بحرین واقعے کو گلف کوآپریشن کونسل (جی سی سی) کے سلامتی کے معاہدے کے متضاد سمجھتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’بحرین اس بارے میں جی سی سی کو آگاہ کرے گا اور امید کرتا ہے کہ ایسا واقعہ، جو دن ایک بجے پیش آیا، دوبارہ پیش نہیں آئے گا۔‘

شیئر: