Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

حلف برداری کے دن صدارتی ٹوئٹراکاؤنٹ بائیڈن کو ملے گا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذاتی اکاؤنٹ پر 88 ملین فولورز ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگر الیکشن میں ہار تسلیم نہیں کرتے تو وہ حلف برداری کے دن صدارتی ٹوئٹر ہینڈل کا اکاؤنٹ نو منتخب صدر جو بائیڈن کو دے دیں گے۔
پوٹس (@POTUS) کا اکاؤنٹ امریکی صدر کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ ہوتا ہے۔
فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ٹوئٹر کے ترجمان نک پیچیلو نے ایک ای میل کے ذریعے پولیٹکو کو بتایا ہے کہ ٹوئٹر وائٹ ہاؤس کے انسٹیٹیوشنل اکاؤنٹس کی منتقلی کے لیے تیاری کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ عمل قومی آرکائیوز کے مشورے سے کیا جا رہا ہے، ایسا 2017 میں بھی ہوا تھا۔
صدر کے علاوہ خاتون اول، اور پریس سیکریٹری کے اکاؤنٹس سمیت وائٹ ہاؤس کے مزید اکاؤنٹس کی بھی منتقلی ہوگی۔
ٹوئٹر کی جانب سے وائٹ ہاؤس اکاؤنٹس کو ریسیٹ کیا جائے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنہوں نے ابھی تک تین نومبر کے انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سیاسی سرگرمیوں کے لیے اپنا ذاتی اکاؤنٹ استعمال کرتے ہیں۔
امریکی صدر کے ذاتی اکاؤنٹ پر آٹھ کروڑ 80 لاکھ  فالورز ہیں جبکہ ان کے آفیشل اکاؤنٹ پر تین کروڑ 20 لاکھ  فالورز ہیں۔
پوٹس کا اکاؤنٹ بڑے پیمانے پر صدر کے ذاتی اکاؤنٹ کے ساتھ ساتھ وائٹ ہاؤس کے دیگر اکاؤنٹس کو بھی ریٹویٹ کرتا ہے۔

شیئر: