Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سعودی جی ۔20 پریذیڈنسی نے سول سوسائیٹیز کو بااختیار بنایا

یہ نیا محکمہ اپنی نوعیت کے اعتبار سے پہلا ادارہ ہے۔ (فوٹو عرب
سعودی عرب کی گروپ آف 20 کی پریذیڈنسی نے ایک ایسا سپورٹ گروپ تشکیل دے کر سول سوسائیٹیوں کو بااختیار بنایا ہے جو اس امر کو یقینی بنائے گا کہ سربراہ اجلاس کے دوران انہیں اہم وسائل تک رسائی حاصل رہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ بات  جی۔20 سعودی سیکریٹریٹ کی رکن ریم الفاریان نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ نیا محکمہ اپنی نوعیت کے اعتبار سے پہلا محکمہ ہے۔

ہماری ٹیم کا  کام  ان گروپوں کو اطلاعات اور اجلاسوں تک رسائی مہیا کرنا ہے۔(فوٹو عرب نیوز)

سعودی عرب کیG20 پریذیڈنسی کے ابتدائی دنوں میں ہی قائم کر دیا گیاتھا تاکہ سول سوسائٹیوں سے لے کر نجی شعبوں تک کے شرکت کرنے والے گروپ اپنی شراکت کو زیادہ سے زیادہ وسعت دے سکیں۔
ریم الفایان ریاض میں سربراہ اجلاس سے قبل ایک بریفنگ میں خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ  ہماری ٹیم کا  کام  ان گروپوں کو اطلاعات اور اجلاسوں تک رسائی مہیا کرنا  ہے۔

مصروف عمل گروپوں نے جی۔20 کے ساتھ 200 سے زائد باہمی رابطے کئے ہیں۔(فوٹو البلاد)

انہوں نے کہا کہ سعودی جی۔20  پریذیڈنسی  نے مصروف کار گروپوں کو جی ۔ 20 مباحث تک رسائی فراہم کرنے کو بہت زیادہ اہمیت دی ہے۔
ریم الفاران نے کہا کہ اگر آپ ان گروپوں کو بااختیار بنانا چاہتے ہیں تو انہیں گفت و شنید کی میز تک رسائی دیجئے۔
انہوں نے واضح کیا کہ مصروف عمل گروپوں نے جی۔20 کے ساتھ 200 سے زائد باہمی رابطے کئے ہیں جن میں ان گروپوں کی میزبانی میں ہونے والے ایسےاجلاس اور پروگرام شامل ہیں جن میں اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی۔
ریم الفاریان نے کہا کہ مصروفِ عمل گروپوں کے بارے میں سعودی عرب کا عزم ، خواتین اور نوجوانوں سمیت معاشرے کے کمزور شعبوں کو بااختیار بنانے سےمتعلق مملکت کے وژن کی عکاسی کرتا ہے۔
اس طرح ہماری قیادت سعودی عرب کے عوام کو بااختیار دیکھنے کی خواہش مند ہے۔
 

شیئر: