Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

مسجد الحرام:نماز جنازہ کے لیے خصوصی مصلیٰ

’مسجد الحرام میں ایس او پیز کے تحت نماز جنازہ کے لیے خصوصی مصلیٰ تیار کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مسجد الحرام میں نماز جنازہ کے لیے خصوصی مصلیٰ تیار کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مصلیٰ میں سینیٹائزنگ آلات کی تنصیب، ماسک اور ٹشو پیپر کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
حرم شریف انتظامیہ میں شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ جہاد العتیبی نے کہا ہے کہ ’مسجد الحرام میں ایس او پیز ضوابط کے تحت نماز جنازہ کے لیے خصوصی مصلیٰ تیار کیا گیا ہے‘۔
’اس جگہ کو ہر وقت جراثیم سے پاک رکھنے کے لیے سینیٹائزنگ کے آلات اور صفائی کا کام ہوتا رہے گا‘۔
’مصلیٰ میں نماز پڑھنے والے ماسک کے بغیر داخل نہیں ہوسکتے تاہم احتیاطی طور پر یہاں ماسک اور سینیٹائزر بھی رکھے گیے ہیں‘۔

شیئر: