Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 17 جولائی ، 2025 | Thursday , July   17, 2025
جمعرات ، 17 جولائی ، 2025 | Thursday , July   17, 2025

جدہ کی بلدیاتی کونسلوں میں دو خواتین سربراہ

میئر جدہ نے نوجوانوں کی خدمات بھی حاصل کی ہیں۔(فوٹو الوطن)
سعودی عرب میں جدہ کے میئر صالح الترکی نے بلدیاتی کونسلوں کے سربراہ مقرر کردیے ان میں دو خواتین شامل ہیں۔
میئر جدہ نے بلدیاتی کونسلوں کے امور احسن طریقے سے چلانے کے لیے نوجوانوں کی خدمات بھی حاصل کی ہیں۔
سبق ویب کے مطابق  میئر نے الصفا بلدیاتی کونسل کی چیئر پرسن عھود معاضہ الشمرانی اور العزیزیہ بلدیاتی کونسل کی چیئرپرسن ھبا حسین البلوی کو مقرر کیا ہے۔
صالح الترکی نے جدہ کی شمالی، جنوبی، وسطی اور مشرقی بلدیاتی کونسلوں کے سربراہ بھی متعین کیے ہیں۔ عمروعادل امین حافظ کو گاڑیوں کی پارکنگ کے ادارے کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔

شیئر: