Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 17 جولائی ، 2025 | Thursday , July   17, 2025
جمعرات ، 17 جولائی ، 2025 | Thursday , July   17, 2025
تازہ ترین

کورونا کے باعث الجزائر میں جزوی لاک ڈاؤن کا فیصلہ

’32 صوبوں میں پبلک مقامات بند، ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی اور دکانیں رات 8 بجے سے بند ہوں گی‘ ( فوٹو: الخبر)
کورونا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث الجزائر میں آج سے جزوی لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
الجزائری نیوز ایجنسی کے مطابق حکومت نے 32 صوبوں میں پبلک مقامات بند، ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی اور دکانیں رات 8 بجے سے بند کرنے کا حکم دیا ہے۔
حکومت نے کہا ہے کہ ’رات 8 بجے سے دوپہر 3 بجے تک کاروبار بند رہے گا تاہم شہریوں سے توقع ہے کہ وہ کرفیو سے خارج اوقات میں بھی گھروں تک محدود رہیں‘۔
’لاک ڈاؤن میں نرمی کے اوقات کا مطلب یہ نہیں کہ بلا وجہ اور بلا ضرورت بھیڑ لگائی جائے یا اجتماعات منعقد کیے جائیں‘۔
حکومت نے کہا ہے کہ ’دن بھر اجتماعات پر پابندی رہے گی، تمام پارک اور پبلک مقامات بند رہیں گے، صرف ضرورت کی اشیا کی دکانیں رات 8 بجے تک کھلی ہوں گی‘۔
واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 860 نئے مریضوں کا اندراج ہوا ہے جبکہ 15 ہلاک ہوئے ہیں۔

شیئر: