کورونا اپ ڈیٹ : تیونس، مصر، مراکش اور اردن میں مزید مریض
اتوار 15 نومبر 2020 11:48
’لبنان میں مریضوں کی کل تعداد 104267 ہوگئی ہے جبکہ 59045 افراد شفایا ب ہوگیے ہیں‘ ( فوٹو: اے ایف پی))
تیونس، مصر، مراکش، لبنان اور اردن میں کورونا کی دوسری لہر جاری ہے جہاں مزید نئے مریضوں کی تصدیق کے ساتھ کچھ مریضوں کی ہلاکت بھی ہوئی ہے۔
تیونسی نیوز ایجنسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1671 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 79339 ہوگئی ہے‘۔
’کورونا کے باعث اب تک 2279 افر اد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ زیر علاج مریضوں میں بعض کی حالت نازک ہے‘۔
مصر :
مصری نیوز ایجنسی کے مطابق ملک میں 228 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 13 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر خالد مجاہد نے کہا ہے کہ ’گزشتہ روز 99 مریض شفایاب ہوئے ہیں، کل تعداد 100946 ہوگئی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’زیر علاج مریضوں کا علاج معالجہ عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے مطابق ہو رہا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’عالمی ادارہ صحت کی ہدایت کے مطابق کورونا لاحق ہونے کے بعد 10 دن تک مرض کی علامتیں ظاہر نہ ہوں تو یہ شفایابی کی علامت ہے‘۔
مراکش :
مراکشی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5875 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
مراکشی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’ملک بھر میں اب تک دو لاکھ 88 ہزار 211 مریض ہیں‘۔
’گزشتہ روز 66 مریض ہلاک ہوئے ہیں، کل تعداد بڑھ کر 4697 ہوگئی ہے‘۔

مراکشی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5875 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے‘ ( فوٹو: ارم)
لبنان :
لبنانی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ روز 1660 نئے مریضوں کا اندراج ہوا ہے۔
’کل تعداد 104267 ہوگئی ہے جبکہ 59045 مریض شفایا ب ہوگیےہیں‘۔
’لبنان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 مریض ہلاک ہوئے ہیں، کل تعداد 806 ہوگئی ہے‘۔
اردن :
اردن میں گزشتہ روز 4750 نئے مریضوں کا اندراج ہوا ہے جن کے بعد کل تعداد بڑھ کر 141305 ہوگئی ہے۔
اردنی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’86 مریض ہلاک ہوئے ہیں، کل تعداد 1704 ہوگئی ہے‘۔
’اس وقت 2113 افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 455 مریضوں کی حالت نازک ہے‘۔