Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

کورونا سے 16 اموات ، 349 نئے کیسز

مملکت کے 25 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک ، ایک رہی (فوٹو: سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 349 کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد اب تک کووڈ 19 کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 52 ہزار950 ہو چکی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایک ہی دن میں کوورنا سے مزید 16 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار 641 ہو گئی ہے۔
ایک ہی دن میں کورونا سے 379 افراد صحت یاب ہونے کے بعد اب تک اس مرض سے 3 لاکھ 39 ہزار 947 افراد شفایاب ہو چکے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاض میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ رہی (فوٹو: ٹوئٹر)

وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ مریض ریاض میں آئے جہاں کووڈ 19 کا شکار ہونے والوں کی تعداد 62 تھی ۔
مکہ میں 29 ، جدہ 28 ، مدینہ 27 ، ینبع 23 ، دمام 11، بریدہ اورعرعر میں مریضوں کی تعداد 10، دس رہی۔
المبرز اور الیعص میں 9 ، نو، عنیزہ اور ابھا میں 8، آٹھ جبکہ وادی الدواسر میں 7 ، الھفوف، خمیس مشیط ، المزاحمیہ میں 6 ، چھی، النعیریہ اور تبوک میں 5 پانچ افراد کووڈ 19 میں مبتلا پائے گئے۔
احد رفیعہ، حائل ، نجران اور الدلم میں 4 ، 4 افراد میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ خیبر، طائف سمیت دیگر 6 شہروں میں مریضوں کی تعداد 3 ، تین رہی۔
مملکت کے 4 شہروں میں 2 ، دو جبکہ 25 شہروں میں ایک ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ مملکت کے مختلف شہروں میں کورونا کے مرض میں مبتلا 807 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 7 ہزار 362 افراد میں یہ وائرس ایکٹیو ہے مگر ان کی حالت بہتر ہے۔

کورونا سے بچاو کےلیے سماجی فاصلے کے اصول پرعمل کرنا انتہائی ضروری ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو کےلیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے جن میں سماجی فاصلے کے اصول کے علاوہ ماسک کا استعمال انتہائی اہم ہے۔
ہاتھوں کو مسلسل صابن سے دھونے کا اہتمام کیاجائے ، مصافحہ سے گریز اور مساجد میں جاتے وقت گھروں سے وضو کریں اور اپنی جائے نماز ہمراہ لے کر جائیں۔

شیئر: