عقبی حصے میں نصب کیے جانے والے جنگلے غیر محفوظ ہوتے ہیں(فوٹو اخبار 24)
سعودی محکمہ ٹریفک نے گا ڑی کے عقبی حصے میں سامان کے لیے جنگلہ نصب کرانے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سامان اور جان دونوں کے لیے خطرے کا باعث ہے۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر اکاونٹ پر ایک وڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گاڑی کے عقبی حصے میں نصب کیے جانے والے جنگلے غیر محفوظ ہوتے ہیں اور ان سے گاڑی کا توازن بگڑتا ہے۔
محکمے کے مطابق لادے جانے والا سامان بھی بہت زیادہ ہوتا ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)
گاڑی پر لادے جانے والا سامان بھی انتہائی حد سے زیادہ ہوتا ہے۔
محکمہ ٹریفک نے وڈیو میں مزید کہا کہ مملکت میں گاڑیوں کے مالکان عقبے حصے میں جس قسم کے جنگلے نصب کرتے ہیں وہ کار ساز کمپنیوں کے تیار کردہ نہیں ہوتے۔
’عام طور پر جس جگہ لگائے جاتے ہیں وہ گاڑی سائلنسر کے قریب ہوتا ہے جس سے آگ لگنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔‘