Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

عمان کی سعودی سفارتخانے پر حملے کی مذمت

سفارتخانوں اور سفارتکاروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے (فوٹو، ٹوئٹر)
  سلطنت عمان کی جانب سےہالینڈ میں سعودی سفارت خانے پرکیے جانے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے عمانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ ہالینڈْ کے درالحکومت میں واقع سعودی سفارت خانے پر حملہ ناقابل قبول اور عالمی قوانین و انسانی اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔
 سلطنت عمان کی جانب سے سعودی سفارتخانے پر کیے جانے والے حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے تمام ممالک میں سفارت کاروں اور سفارتخانوں کی حفاظت کو یقینی بنانے پر زور دیاگیا۔
دریں اثنا بحرینی وزرات خارجہ ، متحدہ عرب امارات ، مصر ، عراق اور دیگر عرب ممالک کی جانب سے سعودی عرب کے سفارتخانے پر ہونے والی فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

شیئر: