Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 23 مارچ ، 2026 | Monday , March   23, 2026
پیر ، 23 مارچ ، 2026 | Monday , March   23, 2026

باحہ میں 20 سالہ لڑکی چھت سے گر کر ہلاک

سیکیورٹی فورس پوچھ گچھ کر رہی ہے( فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عرب کے علاقے باحہ میں بیس سالہ لڑکی مکان کی چھت سے گرنے سے ہلاک ہوگئی۔ چھت سے گرتے ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔
اخبار 24 کے مطابق سیکیورٹی فورس نے بیان میں کہا کہ  ’یہ واقعہ قلوہ کمشنری میں پیش آیا ہے۔ نعش سرد خانے میں محفوظ کرا دی گئی‘ ۔
بیان میں سیکیورٹی فورس نے مزید کہا کہ’ واقعہ کے اسباب اور حالات دریافت کرنے کے لیے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے‘۔
’ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ  لڑکی کے چھت سے گرنے کا واقعہ حادثاتی ہے، خود کشی ہے یا کسی جارحانہ عمل کا دخل ہے۔ حقائق کا پتہ چلنے پر سرکاری بیان جاری کیا جائے گا‘۔

شیئر: