Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

مسروقہ گاڑیوں کے پرزے فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

 دو رکنی گروہ کا تعلق سوڈان سے ہے۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب کے علاقے مکہ مکرمہ میں  پولیس نے مسروقہ کاروں کو پرزوں میں تبدیل کرکے فروخت کرنے والے ایک غیر ملکی گروہ کو گرفتار کیا ہے۔
سعود ی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کے ترجمان محمد الغامدی نے بتایا کہ ’ گرفتار ہونے والے دو رکنی گروہ کا تعلق سوڈان سے ہے‘۔
’ ملزمان نے چھ  گاڑیاں چوری کرکے ان کے پرزے نکال لیے تھے اور جدہ کے ایک گودام میں ان کا سودا کیا تھا‘۔
الغامدی نے کہا کہ ’مسروقہ گاڑیوں کی رپورٹوں پر پولیس واردات کرنے والوں کا تعاقب کر رہی تھی‘۔
ترجمان نے بتایا’ دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے‘۔

شیئر: