Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

کورونا : مراکش میں 4596، تیونس میں 1588 نئے مریض

’مراکش میں 75 اور تیونس میں 25 افراد کورونا کے باعث ہلاک ہوئے ہیں‘ ( فوٹو: الخبر)
مراکش اور تیونس میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث مزید نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
مراکشی نیوز ایجنسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4596 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ روز ملک بھر میں 75 افراد ہلاک ہوئے ہیں‘۔
’ملک میں اب تک کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 56 ہزار 781 ہوگئی ہے‘۔
’ہلاک شدگان کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے، مجموعی تعداد بڑھ کر 4272 ہوگئی ہے جبکہ شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی کل تعدداد دو لاکھ 9 ہزار 801 ہے‘۔
دوسری طرف تیونس میں گزشتہ روز 1588 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔
تیونسی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’24 گھنٹوں میں 25 افراد ہلاک ہوئے ہیں‘۔
’کورونا کے مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 71 ہزار 119 ہوگئی ہے جبکہ ہلاک شدگان 1873 ہے‘۔

شیئر: