Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 12 جولائی ، 2025 | Saturday , July   12, 2025
ہفتہ ، 12 جولائی ، 2025 | Saturday , July   12, 2025
تازہ ترین

عمرہ زائرین کے لیے کھانے کی تیاری میں احتیاطی تدابیر

0 seconds of 57 secondsVolume 90%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:57
00:57
 
سعودی عرب میں بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کے کھانے سخت حفاطتی انتظامات میں تیار کیے جا رہے ہیں۔
عاجل ویب کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے زائرین کو آمد کے بعد تین روز تک آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے۔

 

اس دوران خاص طور پر زائرین کے لیے کھانے کے انتظامات میں غیر معمولی احتیاط کی جا رہی ہے۔
وزارت حج وعمرہ نے عمرہ زائرین کے کھانوں کی تیاری کے حوالے سے کچن کا ویڈیو کلپ بھی جاری کیا ہے۔
وزارت حج وعمرہ نے بتایا کہ آئسولیشن کے دوران کھانوں کی تیاری اور اس سلسلے میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سحت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ بییرون مملکت سے عمرہ زائرین کے پہلے قافلے پاکستان اور انڈونیشیا سے جدہ پہنچے تھے۔ تین دن آئسولیشن میں گزارنے کے بعد انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کی ہے۔

شیئر: