پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کے دارالحکومت لاہور میں بدھ اور جمعرات کی درمیان شب اورنج لائن ٹرین کے شالیمار سٹیشن کے نیچے ہونے والے حادثے پر سوشل میڈیا میں یہ بحث چل نکلی کہ ’جلد بازی اور ناقص تعمیر سے یہ حادثہ پیش آیا۔‘
مقامی میڈیا نے پہلے رپورٹ کیا کہ اورنج لائن ٹرین کے شالیمار سٹیشن کے قریب پلر گر گیا ہے جس سے ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔
ضلعی حکومت کے ترجمان نے اردو نیوز کو بتایا ’اصل میں یہ واقعہ ایسا نہیں ہوا جیسے میڈیا پر رپورٹ کیا گیا۔ شالیمار سٹیشن پر کچھ کنسٹرکشن کا کام چل رہا تھا۔ جس میں ایک بھاری بھر کم لوہے کا پلر پل کے نیچے لگایا جا رہا تھا جو اس مقصد کے لیے تھا کہ ایک خاص حد سے زیادہ اونچی گاڑیاں یہاں سے آگے نہیں جا سکتیں۔‘
مزید پڑھیں
-
بی آر ٹی اور مالم جبہ کے معاملے ہیں کیا؟Node ID: 447396
-
پاکستان کی پہلی ماس ٹرانزٹ ’اورنج ٹرین‘ چل پڑیNode ID: 513396
-
’ووٹ عمران خان کو دیا لیکن اورنج لائن ٹرین کا اپنا ہی مزہ ہے‘Node ID: 513601