Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

جی سی سی ممالک کے شہریوں کو عمرے اور زیارت کی مشروط اجازت

مملکت میں ہائوس آئسولیشن کی پابندی کرنا ہوگی۔(فوٹو ٹوئٹر وزارت حج)
سعودی وزارت حج وعمرہ نے جی سی سی ممالک کے شہریوں کو عمرہ اور مسجد نبوی کی زیارت کی مشروط اجازت دی ہے۔
کورونا ٹیسٹ اور مملکت میں ہائوس آئسولیشن کی پابندی کرنا ہوگی۔
عاجل ویب کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے ٹوئٹر کے اکاونٹ پر بیان میں کہا کہ ’ جی سی سی ممالک کے وہ شہری عمرہ کی سعادت حاصل کرنا چاہتے ہوں یا مسجد نبوی کی زیارت یا نماز ادا کرنے کے خواہشمند ہوں وہ اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت نامے حاصل کرلیں‘۔
’مملکت آمد سے 72 گھنٹے قبل پی سی آر کورونا ٹیسٹ کرانا اور مملکت پہنچنے پر 72 گھنٹے سے زیادہ ہاوس آئسولیشن میں رہنا ہوگا۔ ایسا کرنے پر انہیں عمرہ اور زیارت کی اجازت ہوگی‘۔
وزیر حج وعمرہ محمد صالح بنتن نے کہا  کہ  ’جی سی سی ممالک کے باشندوں کو عمرہ اور زیارت کے لیے ارض مقدس آنے پر خوش آمدید کہیں گے۔ اس کے لیے اعتمرنا ایپ سے اجازت نامہ حاصل کرلیں‘۔

شیئر: