Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

گیسٹ ہاؤس میں مجمع لگانے والے شہریوں کے خلاف کارروائی

’70 سالہ شہری نے نجی تقاریب کے حوالے سے مقرر کردہ ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
باحہ پولیس نے العقیق کمشنری کے ایک گیسٹ ہاؤس میں مجمع لگانے والے شہریوں کی شناخت کر کے ان کے خلاف کارروائی کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق باحہ ریجن پولیس کے ترجمان بریگیڈیئر سعد بن صالح طراد نے کہا ہے کہ ’سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر کارروائی کی گئی ہے جس میں بہت سارے افراد کو ایس او پیز کا خیال رکھے بغیر مجمع لگائے دکھایا گیا ہے‘۔
’دستیاب معلومات کی روشنی میں معلوم ہوا کہ یہ العقیق کمشنری کا ایک گیسٹ ہاؤس ہے جہاں کسی نجی تقریب میں مقررہ حد سے زیادہ لوگوں کو مدعو کیا گیا ہے‘۔
’گیسٹ ہاؤس میں مقررہ حد سے زیادہ جمع ہونے والے افراد کی شناخت کرنے کے بعد تقریب کی دعوت دینے والے شہری تک پہنچا گیا‘۔
’وہ ایک 70 سالہ شہری ہے جس نے نجی تقاریب کے حوالے سے وزارت داخلہ کے مقرر کردہ ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے‘۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ ’ضوابط کی خلاف ورزی پر تقریب کی دعوت دینے والے شخص اور گیسٹ ہاؤس کے مالک اور انتظامیہ کے خلاف ضابطے کی کارروائی ہوگی‘۔
’جبکہ ایس او پیز کا خیال نہ رکھنے پر تقریب کے تمام شرکا کو جرمانے عائد کیے جائیں گے‘۔

شیئر: