ایران نے اپنے جوہری مرکز پر تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا ہے، اس کا انکشاف بدھ کو جاری ہونے والی سیٹلائٹ تصاویر میں ہوا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ تعمیر اس وقت سامنے آئی ہے جب امریکہ میں انتخابات قریب آ رہے ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ کی سخت دباؤ کی پالیسی پرتہران نے اپنے جوہری پروگرام پر عائد بندشوں کو ترک کر دیا تھا جبکہ امریکہ کے الیکشن میں صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی طرف واپس آنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
امریکہ ایران کے جوہری تنصیبات کے معاملے پر کیا طرز عمل اختیار کرے گا اس کا فیصلہ ووٹ سے سامنے آنے والا نتیجہ ہی کرے گا۔
دونوں ممالک کے درمیان سخت کشیدگی نے سال کے اوائل میں امریکہ اور ایران کو جنگ کے قریب کر دیا تھا۔
سان فرانسسکو میں واقع پلانٹ لیبز کی جانب سے جاری تصاویر میں نظر آ رہا ہے کہ نطنز کے جنوب میں ایران نے نئی یا باقاعدہ سڑک تعمیر کی ہے جس کے بارے تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ سائٹ پہلے سکیورٹی فورسز کی مشقوں کے لیے استعمال ہوتی تھی۔
ایک تصویر میں واضح ہے کہ وہاں پر تعمیراتی سامان موجود ہے اور سائٹ صاف نظر آ رہی ہے۔

جیمز مارٹن سنٹر فار نان پرولیفریشن سٹڈیز اور مڈل بری انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل سٹڈیز سے وابستہ تجزیہ کار کہتے ہیں کہ انہیں یقین ہے کہ وہاں کھدائی کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
-
ایٹمی معاہدے پر ایران سے مذاکرات ہوسکتے ہیں، ٹرمپNode ID: 241456
-
امریکہ کی ایران پر مزید معاشی پابندیاںNode ID: 441016
-
ایران جوہری پروگرام پر تعاون کرے: آئی اے ای اےNode ID: 486526