Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

امارات نیا مصنوعی سیارہ تیار کرے گا

مصنوعی سیارے کا نام شیخ محمد بن زید النہیان کے نام پر ہے۔(فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات نے جمعے کو اپنے منصوبوں کا اعلان کیا تھا کہ وہ نیا مصنوعی سیارہ ایم بی زیڈ سیٹ تیار کرے گا۔
اس نئے مصنوعی سیارے کا نام ابو ظبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زید النہیان کے نام پر رکھا گیا ہے۔
دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے کہا کہ اماراتی ٹیم خطے میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مصنوعی سیارہ تیار کرے گی۔
شیخ محمد بن راشد نے کہا کہ یہ مصنوعی سیارہ شہری اور تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
ایم بی زیڈ سیٹ، جو متحدہ عرب امارات کے سیٹلائٹ پروگرام اور نیشنل سپیس پروگرام کا ایک حصہ ہے، کا مقصد خلائی اعداد و شمار کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنا ہے۔
یہ بات محمد بن راشد سینٹر برائے گورنمنٹ انوویشن کے سینیئر ڈائریکٹر عامر الصا یغ نے ایک پریس بریفنگ کے دوران بتائی۔
عامر الصا یغ کے مطابق مصنوعی سیارے کی تیاری 2023 میں مکمل ہونے کی امید ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات اس وقت مصنوعی سیارے کے آغاز کے لیے ممکنہ شراکت داروں سے بات چیت کر رہا ہے۔
توقع کی جا رہی ہے کہ اس مصنوعی سیارے کی لائف سائیکل پانچ سے سات سال تک ہو گی۔

شیئر: