Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

مسجد الحرام روڈ اور زمزم چوراہے پر 35 ہزار پھلواریاں

پھلواریاں پارکوں اور تفریحی مقامات پر بھی لگائی گئی ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے مسجد الحرام روڈ اور زمزم چوراہے پر 35 ہزار پھلواریاں لگائی ہیں۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق پھلواریاں پارکوں اور تفریحی مقامات پر بھی لگائی گئی ہیں۔ ان کی دیکھ بھال روزانہ کی بنیاد پر کی جارہی ہے۔ 

 شہر کی سڑکوں اور چوراہوں کی تزین و وآرائش کا منصوبہ ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

مکہ میونسپلٹی مقدس شہر کی سڑکوں، محلوں اور چوراہوں کی تزین و وآرائش کا منصوبہ نافذ کررہی ہے۔ مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے لیے خدمات کا معیار بلند کیا جارہا ہے۔ 
مکہ میونسپلٹی نے پبلک پارک، پلے گراؤنڈ کی صفائی اور مرمت بھی کرائی ہے جبکہ النسیم گراؤنڈ  کوخوبصورت بنادیا گیا ہے۔
العدل میں الرجا پارک اور النواریہ میں النجمہ پارک کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے۔

شیئر: