Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گھریلو خادماؤں کے لیے یونٹ

یونٹ کے قیام سے گھریلو خادماؤں کو سہولت حاصل ہوگی (وزارت ہیومن ریسورسز)
وزارت ہیومن ریسورسز کے جدہ دفتر نے کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گھریلو خادماؤں کے استقبال کے لیے خصوصی یونٹ قائم کیا ہے۔ 
مکہ ریجن میں وزارت ہیومن ریسورسز کے دفتر کے سربراہ فہد رشید بن رقوش نے ایئرپورٹ سربراہ عصام بن فواد نور اور محکمہ پاسپورٹ کے سربراہ کرنل سلیمان الیوسف کی موجودگی میں یونٹ کا افتتاح کیا۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق یونٹ میں خادماؤں کا استقبال اور لیبر قوانین کی روشنی میں استقدام کے دفاتر کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔ 
کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے سربراہ عصام بن فواد نور نے یونٹ کے قیام کے لیے تعاون کرنے والے تمام سرکاری اداروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ 
انہوں نے کہا ہے کہ یونٹ کے قیام سے گھریلو خادماؤں کو سہولت حاصل ہوگی۔ 

شیئر: