Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

ٹائر سکریچنگ کی وڈیو بنانے والا شہری گرفتار  

کارروائی مقامی شہری کی شکایت پر کی گئی ہے۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں جدہ ٹریفک پولیس نے شہر کی ایک سڑک پر ٹائر سکریچنگ کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ٹائر سکریچنگ کے خلاف کارروائی مقامی شہری کی شکایت پر کی گئی ہے۔
اسے مقررہ سزا دلانے کے لیے ٹریفک اتھارٹی کے حوالے کردیا گیا۔  
مقامی شہری نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ ایک سعودی جدہ کی ایک سڑک پر ٹائر سکریچنگ کی وڈیو بنا رہا ہے۔ اپنے دوست احباب اور رشتہ داروں کے سامنے رعب ڈالنے کے لیے یہ وڈیو ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کر رہا ہے۔ 
ٹریفک پولیس نے رپورٹ کی تصدیق کرکے ٹائر سکریچنگ اور اس کی وڈیو سوشل میڈیا پر  شیئر کرنے والے مقامی شہری کو تلاش کرکے گرفتار کرلیا۔ 

شیئر: