امارات میں کورونا کے 1578 نئے مریض
جمعرات 22 اکتوبر 2020 21:46
امارات میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 120710 ہوگئی- فوٹو وام
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے متاثرین کی تعداد جمعرات کو 1578 رہی جبکہ شفا پانے والے افراد کی تعداد 1550 ہے-
الامارات الیوم کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے جمعرات کو اپنے ایک اعلامیہ میں بتایا ہے کہ یہاں اب تک کورونا کے کل مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار 710 تک پہنچ گئی ہے جبکہ شفا پانے والوں کی تعداد بھی خاصی بڑھ رہی اور اب تک صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 13 ہزار 364 ہوگئی ہے جبکہ وفات پانے والے افراد کی کل تعداد 474 اب تک ہوچکی ہے-
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے یہ بات واضح کی کہ انتہائی تشویش ناک صورتحال میں اس وقت کوئی مریض نہیں ہے-
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں