پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تُرک ایئر لائن پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ایک مسافر مالی سے براستہ استنبول لاہور بغیر کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے سفر کر رہا تھا، استنبول ایئر پورٹ پر مسافر سے کورونا ٹیسٹ طلب کیا گیا جس کی عدم موجودگی پر مسافر کو استنبول ایئر پورٹ ہی چھوڑ دیا گیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی علم میں معاملہ آنے کے بعد ترکش ایئر لائنز پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ دیگر اخراجات بھی تُرک ایئر لائن ہی ادا کرے گی۔
مزید پڑھیں
-
ترک صدر کو دو محاذوں پر مشکلات کا سامناNode ID: 511331
-
عید میلاد النبی پر سعودی عرب کے لیے پی آئی اے کا پیکجNode ID: 512111
-
پی آئی اے کی جاپان کے لیے فلائٹس معطلNode ID: 512566
سول ایوی ایشن نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ مسافر پانچ روز تک ایئر پورٹ پر ہی موجود رہا اور تُرک ایئر لائن کی جانب سے مسافر کی کوئی مدد نہیں کی گئی تاہم ترکی میں موجود پاکستانی سفیر کی جانب سے معاملہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نوٹس میں لایا گیا جس کے بعد مسافر کی لاہور آمد کے لیے انتظامات کیے جارہے ہیں۔
تُرک ایئر لائن کو استنبول میں موجود مسافر کو لاہور لانے کے کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم لاہور پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ اور قرنطینہ کے اخراجات ایئر لائنز کو ادا کرنا پڑیں گے جبکہ مسافر کو طیارے میں سب سے الگ بٹھایا جائے گا اور دوران سفر کسی کے ساتھ بھی میل جول کی اجازت نہیں ہوگی۔
سول ایوی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ مستبقل میں ایئر لائن کی جانب سے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی تو سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائے جائے گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل قطر ایئر ویز کی جانب سے بھی کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سول ایوی ایشن اتھارٹی ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر چکی ہے۔
پاکستان سفر کرنے کے لیے ایس او پیز کیا ہیں؟
پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی مسافروں کے لیے ایس او پیز جاری کیے ہیں جن پر پانچ اکتوبر سے عملدرآمد کرنا ضروری ہے۔
