Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

امارات میں جمعرات کو تعطیل کا اعلان

حکومت نے کہا ہے کہ ’ تمام سرکاری محکمے اتوار یکم نومبر کو کھلیں گے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات کی فیڈرل حکومت نے کہا ہے کہ جمعرات 29 اکتوبر کو 12 ربیع الاول (عید میلاد النبی) کی تعطیل ہوگی۔
اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق حکومت نے کہا ہے کہ ’ تمام سرکاری محکمے اتوار یکم نومبر کو کھلیں گے‘۔
ہیومن ریسورسز ادارے نے کہا ہے کہ ’ کابینہ سے مقرر کردہ سرکاری تعطیلات میں 12 ربیع الاول بھی شامل ہے، اس موقع پر ملک کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان، نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم اور ولی عہد ابوظبی شیخ محمد بن زاید کو مبارکباد پیش کی جاتی ہے‘۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: