سعودی عرب میں ڈاکٹر حنان الاحمدی نے پہلی خاتون معاون صدر شوری بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
المرصد ویب سائٹ کے مطابق الاحمدی مجلس شوری میں کلیدی عہدے پر فائز ہونے والی پہلی سعودی خاتون ہیں۔ اقتصادیات اور ہیلتھ مینجمنٹ میں سپیشلائزیشن کیے ہوئے ہیں۔ خاتون سکالر ہیں اور انہیں سات برس قبل مجلس شوری کی رکن مقرر کیا گیا تھا۔
ڈاکٹر حننان متعدد علمی اور ممتازعہدوں پر فائز رہ چکی ہیں۔ پبلک مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ میں معاون پروفیسر اور ریاض اکنامک فورم کی کونسل کی رکن ہیں۔
مزید پڑھیں
-
12 ہزار سے زائد سعودی خواتین کا ’آزادانہ سفر‘Node ID: 432816
-
200 سعودی خواتین جدہ ائیر پورٹ پر تعیناتNode ID: 450271
-
6 سعودی 100 طاقتور خواتین میں شاملNode ID: 457291
پبلک مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے میگزین کے ایڈیٹوریل میں شامل ہیں۔
حنان الاحمدی متعدد سماجی و پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں حصہ لیتی رہی ہیں۔ منفرد سرکاری کارکردگی پر شیخ خلیفہ ایوارڈ کے ججوں میں سے ایک ہیں آرمی کے ہیلتھ سٹڈیز سینٹر میں طبی خدمات کی مشیر ہیں۔
مینجمنٹ لیڈر شپ اور ہیلتھ سروسزمینجمنٹ کے شعبے میں کئی قابل قدر تحقیقی مقالے تصنیف کرچکی ہیں۔
نئی رکن شوری ایمان الزہرانی
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے ڈاکٹر ایمان الزہرانی کو چار برس کے لیے مجلس شوری کا رکن مقررکیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نئی رکن شوری کا مکمل نام ایمان بنت سعد بن محسن الزہرانی ہے۔
