Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

 الجوف میں متعدد پیشے سعودی شہریوں کے لیے مختص 

الجوف ریجن میں کئی پیشے اور متعدد کام سعودیوں کے لیے مخصوص کر دیے گئے: فائل فوٹو
سعودی وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود احمد الراجحی نے الجوف ریجن میں متعدد پیشے اور ہنر سعودی شہریوں کے  لیے مختص کیے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزیر افرادی قوت نے ٹوئٹر پر بیان میں مقامی شہریوں کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ وزارت گورنریٹوں کے تعاون و اشتراک سے مختلف صوبوں میں سعودی شہریوں کو مختلف پیشوں اور سرگرمیوں میں آگے لارہی ہے۔
اسی تناظر میں الجوف ریجن میں کئی پیشے اور متعدد کام سعودیوں کے لیے مخصوص کر دیے گئے ہیں۔  
الراجحی نے کہا کہ کوشش ہے کہ سعودی لڑکیاں اور لڑکے ان شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں۔ لیبر مارکیٹ میں ان کی حصہ داری میں اضافہ ہو اور سعودی شہری پائدار اقتصادی ترقی کی سکیمیں اپنے بل پر نافذ کریں۔ 

شیئر: